ETV Bharat / sports

ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان - بھارتی ٹیم

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ کے لیے بھارت کے حتمی 11 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

icc world test championship
indian cricket team
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 9:16 PM IST

ساؤتھمپٹن کے ایجز باؤل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں ٹیم انڈیا 6 بلے بازوں اور 5 گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

خطابی مقابلے میں کھیلنے والے حتمی 11 کھلاڑیوں کے ناموں کی اطلاع بی سی سی آئی نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی۔

اس میچ میں بھارتی ٹیم تین 3 گیند باز اور 2 اسپنرز کے ساتھ اترے گی۔ ٹیم میں ایشانت شرما، محمد سمیع اور جسپریت بمراہ تیز گیند بازی کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ رویندر جڈیجہ اور آر اشون اسپنر کے کردار میں ہوں گے۔

روہت شرما اور شبھمن گل ٹیم کے سلامی بلے باز ہوں گے۔ اس کے بعد چیتشور پجارا تیسرے نمبر پر اتریں گے۔ کپتان وراٹ کوہلی اس بار بھی معمول کے مطابق چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد نائب کپتان اجنکیا رہانے اور نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی بلے بازی ہوگی۔

تیز گیند بازوں میں محمد سمیع اور جسپریٹ بمراہ کا کھیلنا یقینی تھا جبکہ تیسرے تیز گیند باز کے طور ایشانت شرما اور محمد سراج میں مقابلہ تھا جس میں تجربہ کار ایشانت شرما کو ترجیح دی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیم انڈیا نے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں سے محمد سراج، ہنوما وہاری امیش یادو اور ردھیمان ساہا کو آخری گیارہ میں جگہ نہیں مل پائی ہے۔

بھارتی ٹیم:

وراٹ کوہلی(کپتان)، اجنکیا رہانے(نائب کپتان)، روہت شرما، چیتیشور پجارا، رشبھ پنت، شبھمن گل، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، محمد سمیع، جسپریت بمراہ اور ایشانت شرما

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.