ETV Bharat / sports

بھارت ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست

بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (2021-2023) کے پوائنٹس ٹیبل میں 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ویسٹ انڈیز 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

India lead WTC table with 14 points
بھارت ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 1:34 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 151 رنز کی زبردست فتح کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین درجہ بندی میں 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام پر پہنچ گئی ہے۔

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دو میچوں میں 14 پوائنٹس جمع کیے ہیں۔

پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے سے بھارت کو چار پوائنٹس ملے تھے جبکہ لارڈز میں جیتنے سے 12 پوائنٹس حاصل ہوئے تھے۔ پھر بھی ٹیم کے پاس مجموعی طور پر 16 کے بجائے 14 پوائنٹس ہی ہیں، کیونکہ بھارت کو سست اوور ریٹ کے وجہ سے دو پوائنٹس کا نقصان ہوا تھا۔

ڈبلیو ٹی سی کے قواعد کے مطابق سلو اوور ریٹ پر دو پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی اور ہر میچ کی جیت پر 12 پوائنٹس دیے جاتے ہیں جبکہ ٹائی ہونے پر چھ پوائنٹس اور ڈرا نتیجہ کے لیے چار پوائنٹس دییے جاتے ہیں۔

بھارت کے بعد پاکستان ہے (12 پوائنٹس) ، جس نے ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کی۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے شکست

کیریبین سائیڈ کے بھی 12 پوائنٹس ہیں کیونکہ اس نے سیریز کا ابتدائی میچ جیتا تھا اور ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ انھوں نے ناٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈرا کی صورت حاصل کیے گئے چار پوائنٹس میں سے دو پوائنٹس بھی گنواں دیے کیونکہ ان کی اوورز پھینکنے کی رفتار سست تھی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بدھ سے لیڈز کے ہیڈنگلے میں شروع ہو رہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر کے جون میں افتتاحی چیمپئن بن گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.