ساؤتھمٹن میں کھیلے جارہے بارش سے متاثرہ فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد بھارتی ٹیم بڑا اسکور نہیں کر سکی۔
-
WTC Final, Day 3: India all out at 217 runs in 92.1 overs against New Zealand in Southampton
— ANI (@ANI) June 20, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">WTC Final, Day 3: India all out at 217 runs in 92.1 overs against New Zealand in Southampton
— ANI (@ANI) June 20, 2021WTC Final, Day 3: India all out at 217 runs in 92.1 overs against New Zealand in Southampton
— ANI (@ANI) June 20, 2021
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 62 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ خطرناک ہوتی جا رہی اس جوڑی کو کائل جیمیسن نے روہت شرما کو آؤٹ کر کے توڑا جبکہ گِل ویگنر کا شکار بنے۔
روہت شرما 34 رنز اور شبھمن گل 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پُجارا کریز پر آئے لیکن محض 8 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے انہوں نے 54 گیندیں کھیلی۔
اب تمام امیدیں کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان اجنکیا رہانے سے تھیں۔ ان دونوں بلے بازوں نے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور چوتھے وکٹ کے لیے 61 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔
ٹیم کے مجموعی اسکور 149 رنز پر کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد سب کی نگاہیں رہانے پر تھیں لیکن بدقسمتی سے رہانے 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹک سکا حالانکہ اشون اور جڈیجہ نے کچھ حد تک مزاحمت کی لیکن ٹیم کو بحران سے نہیں نکال سکے۔ جڈیجہ نے 15 اور اشون نے 22 رنوں کی اننگ کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیل ویگنر اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو اور ساؤتھی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ فائنل میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا اس وجہ سے دوسرے دن ٹاس ہوا اور نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔