ساؤتھپمٹن میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ چیمپیئن شپ(test championship) کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلی اننگ میں 217 رنز بنائے تھے جس کے بعد کیوی ٹیم 249 رنز ہی بنا سکی اور اسے 32 رنوں کی معمولی برتری حاصل ہوئی۔
میچ کا تیسرا دن پوری طرح بارش کی نذر ہو جانے کے بعد چوتھے دن نیوزی لینڈ نے چوتھے دن 2 وکٹ کے نقصان پر 101 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔
گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بلے باز کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے محتاط آغاز کیا تاہم محمد سمیع نے 117 رنوں کے مجموعی اسکور پر راس ٹیلر کو آؤٹ کر کے اس جوڑی کو توڑا۔ اس کے بعد ہینری نکولس کو ایشانت شرما نے محمد سمیع نے بی جے واٹلنگ، کولن ڈی گرانڈ ہومے اور کائل جیمیسن کو سستے میں آؤٹ کر کے ٹیم کو میچ میں باقی رکھا۔
ایک جانب وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری تھا تو وہیں کپتان کین ولیمسن اکیلے مزاحمت کرتے رہے اور 54 رنوں کی کارآمد اننگ کھیلی۔
اس کے علاوہ آخری صف کے بلے باز ٹم ساؤتھی نے 30 رنز بنا کر ٹیم کو 32 رنوں کی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارت کی جانب سے محمد سمیع سب سے کامیاب بلے باز رہے اور 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایشانت شرما نے 3، روی چندرن اشون نے 2 اور رویندر جڈیجہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔