ETV Bharat / sports

ICC World Test Championship: چوتھے دن کے کھیل میں بارش کی وجہ سے تاخیر - فائنل مقابلے میں بھارتی اننگز

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل(ICC World Test Championship Final) کے چوتھے دن بارش ہونے کی وجہ سے کھیل شروع میں تاخیر ہوئی۔

Test Championship Final
Test Championship Final
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 7:42 PM IST

ٹیسٹ چیمپیئن شپ( Test Championship Final) کے فائنل مقابلے میں بھارتی اننگز تیسرے دن لنچ کے بعد پہلی اننگز میں 217 رنز پر سمٹ گئی تھی۔

اس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے خراب روشنی کی وجہ سے کھیل ختم ہونے تک 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنا لیے تھے۔ اب وہ بھارت کے اسکور سے 116 رنز پیچھے ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 37 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز اور راس ٹیلر کھاتہ کھولے بغیر کریز پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم 217 رنوں پر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 62 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ خطرناک ہوتی جا رہی اس جوڑی کو کائل جیمیسن نے روہت شرما کو آؤٹ کر کے توڑا جبکہ گِل ویگنر کا شکار بنے۔

روہت شرما 34 رنز اور شبھمن گل 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پُجارا کریز پر آئے لیکن محض 8 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے انہوں نے 54 گیندیں کھیلی۔

اب تمام امیدیں کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان اجنکیا رہانے سے تھیں۔ ان دونوں بلے بازوں نے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور چوتھے وکٹ کے لیے 61 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔

ٹیم کے مجموعی اسکور 149 رنز پر کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد سب کی نگاہیں رہانے پر تھیں لیکن بدقسمتی سے رہانے 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹک سکا حالانکہ اشون اور جڈیجہ نے کچھ حد تک مزاحمت کی لیکن ٹیم کو بحران سے نہیں نکال سکے۔ جڈیجہ نے 15 اور اشون نے 22 رنوں کی اننگ کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیل ویگنر اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو اور ساؤتھی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈبلیو ٹی سی فائنل بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر ہونا چاہئے تھا: سچن تیندولکر

واضح رہے کہ فائنل میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا اس وجہ سے دوسرے دن ٹاس ہوا اور نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ڈبلیو ٹی سی کے پہلے ایڈیشن کا فائنل میچ گزشتہ روز سے شروع ہونا تھا لیکن پہلے دن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

ساؤتھمپٹن کے ایجیز باؤل میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میچ کا پہلا دن بارش کے باعث بغیر ٹاس کے ہی ختم کردیا گیا۔

ٹاس سے قبل ہی بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی لیکن مسلسل بارش اور گیلے گراؤنڈ کی وجہ سے پہلا سیشن مکمل طور پر ختم ہوگیا تھا۔

پہلے سیشن کے بعد بارش کچھ دیر کے لیے رُکی تھی اور میچ شروع ہونے کا امکان تھا لیکن پھر دوبارہ بارش کی وجہ سے یہ امید بھی ختم ہوگئی۔ جس کے بعد آخری سیشن میں پہلے دن کا میچ بغیر ٹاس کے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.