ETV Bharat / sports

مارک ووڈ کو چوٹ لگنے سے انگلینڈ فکر مند - مارک ووڈ

عالمی کپ شروع ہونے سے چند روز پہلے ہی میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

مارک ووڈ کو چوٹ لگنے سے انگلینڈ فکر مند
author img

By

Published : May 26, 2019, 11:21 PM IST

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔ ووڈ کے بائیں پیر میں چوٹ آئی ہے جس کا اسکین کیا جائے گا۔

دراصل انگلینڈ کے دونوں فاسٹ بولرز ووڈ اور جوفرا آرچر پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں کو میچ کے درمیان ہی میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

اگرچہ آرچر تھوڑی دیر بعد میدان پر واپس لوٹ آئے لیکن ان کے آنے کے بعد ہی ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر لیام ڈاسن کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگ گئی۔

ورلڈ کپ سے پہلے تین اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم مصیبت میں پڑ گئی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کر کے ووڈ کو بائیں پاؤں میں چوٹ لگنے کی تصدیق کی ہے۔

طبی ٹیم کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد بورڈ نے بتایا کہ 'ووڈ کا اسکین کرایا جائے گا۔ انگلینڈ کی طبی ٹیم یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ٹیم کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.