ETV Bharat / sports

ورلڈ کپ: پاکستان، سری لنکا میچ رد - Toss Delayed To Due Rain In Bristol

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والے ورلڈکپ کا گیارہواں میچ غیر متوقع بارش کی وجہ سے رد کردیا گیا ہے۔

پاکستان بمقابلہ سری لنکا: میچ متاثر ہونے کا اندیشہ
author img

By

Published : Jun 7, 2019, 5:40 PM IST

Updated : Jun 7, 2019, 8:39 PM IST

میدان میں موجود شائقین بارش کے رکنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے لیکن بارش نہ تھمنے کی وجہ امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین یہ میچ برسٹول کے کنٹری گراونڈ پر کھیلا جانے والا تھا۔

اندازہ لگایا جارہا تھا کہ بارش رکنے پر کم از کم 20 اوورز کا کھیل ہوگا تاہم بارش کی وجہ سے میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے کر میچ رد کر دیا گیا۔

پاکستان بمقابلہ سری لنکا: میچ متاثر ہونے کا اندیشہ
پاکستان بمقابلہ سری لنکا: میچ متاثر ہونے کا اندیشہ

پاکستان اور سری لنکا دونوں اب تک ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ جیت چکے ہیں جبکہ ایک، ایک میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کو ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہی ویسٹ انڈیز سے شکست ہوئی تھی۔ ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کو بھی اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تاہم افغانستان کے خلاف اپنا دوسرا میچ جیت کر اپنی پوزیشن بہتر کر لی۔

اس وقت پوئنٹس ٹیبل میں سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھیوں نمبر پر ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 7, 2019, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.