ETV Bharat / sports

انگلینڈ کو 242 رنز کا ہدف - انگلینڈ

ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔

انگلینڈ کو 241 رنز کا ہدف
author img

By

Published : Jul 14, 2019, 5:34 PM IST

Updated : Jul 14, 2019, 7:21 PM IST

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کے بلے باز وقفےوقفے سے آؤٹ ہوتے رہے اور پوری ٹیم 241 رنز ہی بنا سکی۔

سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کو شکست دینے والی کیوی ٹیم کا حوصلہ فائنل مقابلے میں پست نظرآیا اور اس کے بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹک سکے۔

ہنری نکولس نے 55 رنز بنائے
ہنری نکولس نے 55 رنز بنائے

سلامی بلے باز مارٹن گپٹل اس میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور محض 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد رواں عالمی کپ میں اب تک بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والی کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اس میچ میں انگلینڈ کے گیند بازوں کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آئے۔

ٹام لاتھم نے 47 رنز بنائے
ٹام لاتھم نے 47 رنز بنائے

ولیمسن اس میچ میں 53 گیندوں میں 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ راس ٹیلر نے بھی مایوس کیا اور محض 15 رنز ہی بنا سکے۔

حالاںکہ دوسرے سرے پر ہینری نکولس نے محاذ سنبھالے رکھا اور نصف سنچرہ مکمل کی، انہوں نے 77 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے، جبکہ مڈل آرڈر میں وکٹ کیپر ٹام لاتھم نے انگلینڈ کے گیندبازوں کے خلاف اکیلے مزاحمت کی اور 47 رنز کی کار آمد اننگ کھیل کر ٹیم کا اسکور 200 کے پار پہنچایا۔

لیام پلنکٹ نے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی

اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام پلنکٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 14, 2019, 7:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.