ETV Bharat / sports

فائنل میں پہنچنا خوشگوار احساس : مورگن

روایتی حریف آسٹریلیا کوعالمی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے آٹھ وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں 27 برس بعد فائنل میں پہنچے ہیں۔

انگلینڈ کپتان ایان مورگن
author img

By

Published : Jul 12, 2019, 7:55 PM IST

روایتی حریف اور گزشتہ فاتح آسٹریلیا کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست دے کر 27 سال کے طویل وقفے کے بعد فائنل میں پہنچنے پر میزبان انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے کہا ہے کہ عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنا بہت خوشگوار تجربہ ہے۔

میچ کے بعد مورگن نے کہاکہ واقعی فائنل میں پہنچنا کافی خوشگوار احساس ہے۔ میں شائقین کا شکریہ کرنا چاہتا ہوں جو مسلسل ہماری حمایت کرتے آئے ہیں۔ ایجبسٹن کا میدان ہمیشہ ہی ہمارے لئے اچھا رہا ہے۔ ہم نے یہاں لیگ میچ میں ہندستان کو بھی شکست دی تھی اور ہم اس مقابلے میں اسی اعتماد کے ساتھ اترے تھے۔

کپتان نے کہاکہ لیگ مرحلے سے لے کر سیمی فائنل تک پہنچنے میں اعتماد کو برقرار رکھنا بہت اہم تھا۔ ہم چاہتے تھے کہ ہم اپنی تال برقرار رکھیں اور پہلی گیند سے ہی حملے کریں۔ اس پالیسی کا فائدہ ہمیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ملا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.