آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ کرنٹرول بورڈ سے اپیل کی ہے کہ وہ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی سے ان کے دستانوں پر بنے فوج کے خاص لوگو کو ہٹانے کو کہا ہے۔
آئی سی سی عالمی کپ-2019 میں بھارت کے پہلے میچ میں دھونی جنوبی افریقہ کے خلاف وکیٹ کیپنگ دستانوں پر انڈین پیرا اسپیشل فورس کے نشان کے ساتھ کھیل رہے تھے۔
دراصل مہیندر سنگھ دھونی کو 2011 میں پیراشوٹ ریجیمنٹ میں لیفٹیننٹ کرنل کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ دھونی نے اپنی پیرا ریجیمنٹ کے ساتھ خاص ٹریننگ بھی حاصل کی ہے۔
دھونی بھاتی فوج کا حصہ بننا چاہتے تھے، لیکن کسی وجہ سے وہ اسے جوائن نہیں کر سکے۔
آئی سی سی کے قانون کے مطابق 'آئی سی سی کے کپڑوں یا دیگر اشیاء پر بین الاقوامی میچ کے دوران سیاسی، مذہبی یا نسل پرستی کا پیغام نہیں ہونا چاہیے۔'
قانون کے مطابق اس طرح کا نشان محض پیرا ملٹری کمانڈوز کو ہی استعمال کرنے کا حق ہے۔