لیگ اسپنر ایڈم زمپا (19 رنز کے عوض پانچ) کی جارحانہ گیند بازی اور کپتان آرون فنچ کی 40 رن کی طوفانی اننگز سے آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ کے گروپ ایک مقابلے میں جمعرات کو 8 وکٹ سے شکست دی اور سیمی فائنل کے لئے اپنی دعویداری مضبوط کرلی ہے۔
آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 15 اوورز میں صرف 73 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد صرف 6.2 اوورز میں دو وکٹ پر 76 رنز بنا کر یک طرفہ فتح حاصل کی۔ یہ چار میچوں میں آسٹریلیا کی دوسری جیت ہے اور اس نے بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ کر ٹیبل میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
آسٹریلیا نے چھوٹے ہدف کا تعاقب 82 گیندیں پہلے کر لیا۔ آسٹریلیائی ٹیم کے لیے اس بہترین جیت سے اس کے نیٹ رن ریٹ کو کافی فائدہ پہنچے گا۔ اب آسٹریلیا کا نیٹ رن ریٹ پلس 1.031 ہوگیا ہے۔ جمپا کو ان کی شاندار بالنگ کے لیے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس سے قبل لیگ اسپنر ایڈم زمپا (19 رنز کے عوض پانچ) نے جمعرات کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ایک کے اپنے میچ میں بنگلہ دیش کو 15 اووروں میں 73 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
زمپا نے بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنے ٹی۔ ٹوئنٹی کیریئر میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم، وہ ہیٹ ٹرک سے محروم ہو گئے جب میتھیو ویڈ نے کیچ چھوڑا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ بنگلہ دیشی ٹیم 73 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ یہ بنگلہ دیش کا ٹی۔ ٹوئنٹی میں دوسرا کم ترین اسکور بھی ہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شمیم حسین نے سب سے زیادہ 18 گیندوں میں 19 اور کپتان محمود اللہ نے 18 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے چار بلے باز کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے زمپا نے چار اوورز میں 19 رنز کے عوض پانچ وکٹیں، مچل اسٹارک نے 21 رنز کے عوض دو وکٹیں اور جوش ہیزل ووڈ نے آٹھ رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔