ETV Bharat / sports

یواراج کی والدہ اور اہلیہ کے جذبات چھلکے - India's 2011 World Cup

بین الاقوامی کرکٹ سے سبگدوشی کا اعلان کرنے والے آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی والدہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع ہمارے لیے خوشی اور غم دونوں کا ہے لیکن یوراج کے فیصلے کے حق میں ہیں۔

یواراج سنگھ کی والدہ شبنم سنگھ اور اہلیہ ہیزل کیچ
author img

By

Published : Jun 10, 2019, 8:49 PM IST

Updated : Jun 11, 2019, 2:55 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے یواراج کی والدہ شبنم سنگھ نے کہا کہ ' سبکدوشی کا اعلان ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ان کا کیریر شاندار رہا۔ انہوں نے بھارت کا سراونچا کیا۔ ایک ماں کی طرح میں ہمیشہ یواراج سنگھ کے ساتھ رہی'۔

یواراج سنگھ کو والدہ اور اہلیہ کا ساتھ حاصل

یواراج سنگھ کی اہلیہ ہیزل کیچ نے کہا کہ 'حالانکہ مجھے کرکٹ کی سمجھ نہیں ہے لیکن ان کے ہر فیصلے میں میں ان کے ساتھ ہوں۔ یواراج سے ملاقات سے قبل میں نے کبھی کرکٹ نہیں دیکھا تھا۔ سنہ 2014 میں جب انہوں نے کرکٹ دیکھا تو وہ رونے لگے۔ تب مجھے احساس ہوا کہ ایک کھلاڑی ہی سمجھ سکتا ہے کہ اس کا قومی ٹیم میں انتخاب ہونا کتنا اہم ہوتا ہے'۔

یوراج نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ' میں اپنے خاندان اور خاص طور پر اپنی ماں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو آج یہاں میرے ساتھ موجود ہیں۔ میری پیاری ماں ہمیشہ میری طاقت رہی ہیں اور میں یہ کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے دو بار جنم دیا ہے۔ کینسر جیسی بیماری کے وقت وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں اور مجھ میں زندگی کے لیے تجسس پیدا کرتی رہیں'۔

آل راؤنڈر نےکہا کہ ' میں اپنی بیوی کا بھی شکر گزار ہوں جو مشکل وقت میں میرا حوصلہ بڑھاتی رہیں۔ میں اپنے ان تمام قریبی دوستوں کو بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو مجھ سے مایوس ہو گئے تھے لیکن ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔ میں جن سے محبت کرتا ہوں وہ سب یہاں موجود ہیں۔ اگرچہ میرے والد اس وقت موجود نہیں ہیں ۔ میں آپ سب کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں'۔

یوراج نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ کیا اور کہا کہ 'میں نے سورو گنگولی کی کپتانی میں کھیلنا شروع کیا۔ میں سچن تندولکر، راہل دراوڑ، انل کمبلے، جواگل سری ناتھ جیسے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔ آشیش نہرا، بھجی جیسے دوست ملے۔ ظہیر، ویرو، گوتم، بھجی جیسے میچ ونرز کے ساتھ کھیلا۔ مجھے مہندر سنگھ دھونی جیسے کپتان اور گیری کرسٹن جیسے کوچ کے ساتھ کھیلنے کا بھی موقع ملا'۔

انہوں نے کہا کہ' میرا ابھی سارا دھیان ان لوگوں کی مدد کرنے پر لگا رہے گا جو کینسر سے متاثر ہیں۔ میں کینسر سے متاثرہ لوگوں کی اپنی چیریٹی 'يووي كین' کے ذریعے مدد کروں گا۔ میں اپنی کہانی کے ذریعے معاشرے کے سامنے ایک مثال پیش کرناچاہتا ہوں کہ کینسر جیسی خوفناک بیماری سے لڑ کر جیتا جا سکتا ہے'۔

Intro:اینکر : بین الالقوامی سطح پر کھلے جانے والے کرکٹ میچوں سے سبگدوشی اختیار کرنے والے یوراج سنگھ کی والدہ شبنم سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع ہمارے لیے خوشی اور غم دونوں کا ہے لیکن یوراج کے فیصلے کے حق میں ہیں وہ ..انہونے کہا یوراج کی کھیل کو لیکر انکے والد بھات سخت تھے ..جبکہ میں نرم مزاج تھی لیکن آج وہ نرم ہوگے میں سخت ..کچھ انہی باتوں کو لیکر انہونے بھت ساری باتیں ای ٹی وی نمائندے شاہد انصاری سے Body:اینکر : بین الالقوامی سطح پر کھلے جانے والے کرکٹ میچوں سے سبگدوشی اختیار کرنے والے یوراج سنگھ کی والدہ شبنم سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع ہمارے لیے خوشی اور غم دونوں کا ہے لیکن یوراج کے فیصلے کے حق میں ہیں وہ ..انہونے کہا یوراج کی کھیل کو لیکر انکے والد بھات سخت تھے ..جبکہ میں نرم مزاج تھی لیکن آج وہ نرم ہوگے میں سخت ..کچھ انہی باتوں کو لیکر انہونے بھت ساری باتیں ای ٹی وی نمائندے شاہد انصاری سے Conclusion:اینکر : بین الالقوامی سطح پر کھلے جانے والے کرکٹ میچوں سے سبگدوشی اختیار کرنے والے یوراج سنگھ کی والدہ شبنم سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع ہمارے لیے خوشی اور غم دونوں کا ہے لیکن یوراج کے فیصلے کے حق میں ہیں وہ ..انہونے کہا یوراج کی کھیل کو لیکر انکے والد بھات سخت تھے ..جبکہ میں نرم مزاج تھی لیکن آج وہ نرم ہوگے میں سخت ..کچھ انہی باتوں کو لیکر انہونے بھت ساری باتیں ای ٹی وی نمائندے شاہد انصاری سے
Last Updated : Jun 11, 2019, 2:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.