برٹش ایشین ٹرسٹ کے ویبینار میں گفتگو کے دوران وسیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے سب کچھ رکا ہوا تھا، ایسے میں کرکٹ کی واپسی بھی اہم تھی۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم بھیجنا آسان فیصلہ نہیں تھا، جب 10 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اس کے بعد کافی دباؤ بھی تھا۔
وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اکتوبر سے کرکٹ سیزن شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، ڈومیسٹک سیزن اور انٹرنیشنل سیریز کے لیے بائیو سیکیور ماحول کی تیاری کی جارہی ہے اور اس کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے بھی رہنمائی لی جارہی ہے کیوں کہ انگلش بورڈ کو بائیو سیکیور ماحول کی تیاری کا تجربہ ہوچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عبوری پروگرام کے تحت زمبابوے کی ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے اکتوبر کی 20 تاریخ کو پاکستان پہنچے گی اور دو ہفتے قرنطینہ میں گزارے گی جس کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے سے سیریز کا آغاز ہوجائے گا۔