گمبھیر نے اسٹار اسپورٹ کے ایک پروگرام 'کرکٹ کنیکٹیڈ' میں کہا کہ دھونی ٹسٹ کرکٹ میں کامیاب کپتان اس لئے بن سکے کیونکہ ان کے پاس ظہیر خان جیسا تیز گیندباز تھا۔
وہ کافی خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس ظہیر جیسا گیند باز تھا۔ اس کا کریڈٹ سوربھ گانگولی کو جاتا ہے۔
میرے حساب سے ظہیر خان بھارت کے بہترین اعلیٰ سطح کے تیزگیندباز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھونی کافی خوش قسمت کپتان رہے ہیں کیونکہ انہیں ہر فارمیٹ میں ایک الگ ٹیم ملی۔