پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ان کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔ان کے مطابق نوجوانوں کے پاس خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نوجوان کھلاڑی عالمی کپ کے لیے منتخبہ ٹیم میں اپنی دعویداری پیش کر سکتے ہیں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ پی ایس ایل میں اپنی کار کردگی سے کرکٹ ماہرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والے کھلاڑیوں کو سیریز میں موقع دیا گیا ہے اور یہاں پر ان کی کارکردگی عالمی کپ میں جگہ دلا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کپتان سرفراز احمد سمیت 6 سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے ان میں حسن علی، بابراعظم، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب عالم شامل ہیں۔سرفراز احمد کے مقام پر شعیب ملک کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔
مکی آرتھر نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کو مدنطر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کے ذریعہ ہم اپنی بینچ کو بھی آزمائیں گے۔
کرکٹ عالمی کپ کا آغاز 30 مئی کو ہوگا اور جبکہ فئانل مقابلہ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔