ETV Bharat / sports

'کے کے آر کا لن کو ریلیز کرنے کا فیصلہ غلط'

سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس (کے کے آر ) کے آسٹریلوی بلے باز کرس لن کو ریلیز کرنے کے فیصلے کو غلط بتایا ہے۔

'کے کے آر کا لن کو ریلیز کرنے کا فیصلہ غلط'
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 7:33 PM IST

بھارت کے سابق آل راوینڈریوراج سنگھ نے کہاکہ کولکاتانائٹ رایڈرس نے آسٹریلیائی کرکٹر کرس لن کوریلیزکرنے میں جلدبازی کردی ہے۔انہیں فیصلہ لینے میں صبر سے کام لینا چاہیے تھا۔

لن نے ابوظبی ٹی -10 لیگ میں مراٹھا عربینس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 30 گیندوں پر 91 رنز بنائے اور انگلینڈ کے ایلیکس ہیلز کے 32 گیندوں میں 87 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یوراج اور لن ایک ہی ٹیم میں ہیں۔

یوراج نے کہاکہ لن نے اس میچ میں بہترین بلے بازی کی اور کچھ حیران کن شاٹ کھیلے۔ انہیں میں نے آئی پی ایل میں کھیلتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کے کے آر کو اچھی شروعات دلائی ہے۔ مجھے واقعی سمجھ نہیں آ رہا کہ کے کے آر نے لن کو رٹین کیوں نہیں کیا۔ میرے خیال سے یہ خراب فیصلہ ہے اور شاہ رخ خان کو اس بارے میں خبر دینی چاہئے۔

یوراج نے ساتھ ہی کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ ہندستان سے باہر بھی لیگ ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں اور انہوں نے آئی پی ایل میں کسی بھی ٹیم کے لئے کوچنگ کرنے کے بار ے میں فی الحال فیصلہ نہیں لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگلے دو تین سالوں میں بہت لیگ آئیں گی اور میں ان میں کھیلنا پسند کروں گا۔ یہ میرے لئے اچھا ہے کہ میں پورے سال کھیلنے سے اچھا مسلسل تین یا چار ماہ كھیلوں ۔ میں اگلے چند سالوں تک اس سے لطف لوں گا اور امید کرتا ہوں کہ اس کے بعد کسی ٹیم کے لئے کوچنگ کروں۔

37 سالہ یوراج نے اس سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ كےكےآر نے اگلے سال آئی پی ایل کے لئے دسمبر میں کولکتہ میں ہونے والی نیلامی سے پہلے لن کو ریلیز کر دیا تھا۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.