تاپسی نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ کو سیکھنا میرے لیے بہت مشکل ثابت ہونے والا ہے، کیونکہ میں نے کرکٹ کو صرف دیکھا ہے کبھی اس کھیل کو کھیلا نہیں ہے۔
ہمارے ملک میں خواتین کرکٹ کو زیادہ توجہ نہیں دی جاتی اور یہ ہمارے ملک میں واضح طور پر ظاہر ہے۔مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ انہیں مناسب پہچان ملے۔
تاپسی نے مزید کہا کہ کرکٹ سے محبت ہونی چایئے نہ کہ صرف مرد کرکٹ سے محبت ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ تاپسی اپنی آئندہ بالی ووڈ فلم میں خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔