ETV Bharat / sports

کین ولیمسن ، سوزی بیٹس کو نیوزی لینڈ کا اعلی اعزاز - راس ٹیلر

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سالانہ ایوارڈز میں کپتان کین ولیمسن کو سال بھر مسلسل اچھی کارکردگی کے لئے سال کا بہترین ون ڈے کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔

کین ولیمسن ، سوزی بیٹس کو نیوزی لینڈ کا اعلی اعزاز

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 7:34 PM IST

راس ٹیلر مرد ٹی 20 جبکہ سوفی ڈیوائن کو خواتین ٹی 20 کے لئے سال کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔ سوجی بیٹس خاتون زمرے میں سال کی بہترین ون ڈے کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔كووڈ -19 وبا کی وجہ سے پہلی بار ان انعامات کو آن لائن دیا گیا۔

کین ولیمسن  کو نیوزی لینڈ کا اعلی اعزاز
کین ولیمسن کو نیوزی لینڈ کا اعلی اعزاز

ولیمسن نے گزشتہ سال بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کپتان کے طور پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی پہنچایا۔

اس 29 سالہ کھلاڑی نے ورلڈ کپ میں دو سنچریوں کی مدد سے 578 رنز بنائے اور انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا تھا۔نيوزی لینڈ کے چیف کوچ گیری اسٹيڈ نے کہا کہ گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ میں کین نے بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ اس ایوارڈ کے حقدار تھے۔ تجربہ کار ٹیلر نے کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں 130 کی اسٹرائک ریٹ سے 330 رنز بنائے۔

سوزی بیٹس کو نیوزی لینڈ کا اعلی اعزاز
سوزی بیٹس کو نیوزی لینڈ کا اعلی اعزاز

بیٹس نے خواتین ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں دو نصف سنچری بنائیں جبکہ ڈیوائن نے خواتین ٹی 20 میں اپنی پہلی سنچری لگائی اور 71 کے اوسط سے 429 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اوپنر ٹام لاتھم کو بدھ کو نیوزی لینڈ کا سال کا بہترین بلے باز اور تیز گیند باز ٹم ساؤتھی کو بہترین بولر منتخب کیا گیا۔

لاتھم کو بہترین بلے باز منتخب ہونے پر ریڈپاتھ کپ دیا گیا، جس پر گزشتہ سات برسوں سے کین ولیمسن یا راس ٹیلر کا قبضہ رہا تھا۔لاتھم نے پہلی بار یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

ساؤتھی کو بہترین بولر کے طور پر ونڈسر کپ ملا۔ انہوں نے 2014 کے بعد پہلی بار یہ ایوارڈ حاصل کیا۔اس دوران ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر ہی یہ ایوارڈ پاتے رہے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.