لکھنوکے اٹل بہاری واجپئی اكانا اسٹیڈیم پر تین میچوں پر مشتمل ٹی۔20 سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کی دعوت پر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پانچ وکٹ پر 164 رن بنائے۔
جواب میں افغانستان کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 134 رن ہی بنا سکی۔ 165 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اترے افغانستان کی شروعات مایوس کن رہی ۔چاررنوں کے مجموعی اسکور پر رحمان اللہ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گیے۔
کے بلے باز ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں کے سامنے بےبس نظرآئے۔اصغر افغان (25)، نجیب اللہ (27) کے علاوہ اوپنر حضرت اللہ زئی (23) اور فرید احمد (24) ہی کچھ دیر تک کریز پر ٹک سکے۔
افغانستان کے سات بلے باز ڈبل ڈیجیٹ تک پہنچ نہیں پائے۔مڈل آرڈر کے بلے بازوں کی مایوس کن کار کردگی کے سبب افغانستان کی ٹیم ہدف تک پہنچ نہیں سکی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سےكیسرك ولیمز (17 رن پر تین وکٹ) کے علاوہ کیرون پولارڈ (دو وکٹ) اور ہیڈن والس (دو وکٹ) کا اہم کردار رہا جبکہ باقی دو وکٹ شیلڈل كاٹریل اور جیسن ہولڈر نے لیے۔ پولارڈ نے گیند اور بلے سے اچھی کارکردگی کے بعد بہترین کپتانی سے میزبان کو دباؤ میں رکھا۔
افغانستان کی جانب سے گلبدين سب سے زیادہ کفایتی رہے جنہوں نے 24 رن دے کر دو وکٹ جبکہ نوین الحق، راشد خان اور مجیب الرحمان کو ایک ایک وکٹ ملا۔