لکھنو میں کھیلے جارہے ٹورمیچ میں گیندبازوں کی عمدہ بالنگ کے سب ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز168رنوں پر سمٹ گئی۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگزمیں 158 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز دووکٹوں کے نقصان پر78 رن بنا کربرتری حاصل کرلی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے ٹورمیچ کے پہلے دن کل 22 وکٹ گرے۔
لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واچپی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹورمیچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی شروعات مایوس کن رہی اور 24 رنوں کے مجموعی اسکور پر کیمبیل چار رن بناکرپویلین لوٹ گیے۔
ویسٹ انڈیز کے وقفے وقفے سے وکٹ گرتے گیے اور پوری ٹیم 59.3اوورز میں 168رن بناکرآل آوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرون برتھویٹ(46رن)،شمیرن ہتھمئیر(38رن)،شائی ہوپ(26رن)اورڈرویچ (23رن)بناکر نمایاں اسکورر ہے۔
افغانستان کی جانب سےعامرحمزہ کوچار اوریامین احمد زائی کوتین وکٹ ملے۔اس کے علاوہ ضاء الرحمان کو دواور دولت زدران کو ایک وکٹ ملا۔
ویسٹ انڈیز کے168 رنوں کے جواب میں افغانستان کی بھی پہلی اننگز میں شروعات مایوس کن رہی۔افغانستان56 رن بناکرجاویداحمدی نانماں اسکورر ہے۔اس کے علاوہ دیگر بلے بازخاطرخواہ رن بنانے میں ناکام رہے۔
افغانستان کی پوری ٹیم67.1اوورز میں 158 رن بناکرآل آوٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے وریکین کوپانچ اورراکھم کورنوال کو چاروکٹ ملے جبکہ ایک وکٹ روسٹن چش کے کھاتے میں آیا۔