کین ولیمسن نے 89 رن کی کپتانی کی ذمہ داری والی اننگز کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا جبکہ تیز گیند باز ایشانت شرما نے تین وکٹ لے کر دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستن کو میچ میں برقرار رکھا۔
ویلنگٹن کے بیسن ریزرو گراؤنڈ میں کھیلے جارہے پیلے ٹسٹ میچ میں بھارت نے بارش سے متاثر پہلے دن پانچ وکٹ کے نقصان پر 122 رن بنائے تھے اور دوسرے دن اس کی پہلی اننگز 165 رن پر سمٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے اجنکیا رہانے 46 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطرخواہ اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سےٹم ساؤتھی اور جیمیسن کو چارچار وکٹ ملے۔
ولیمسن نے 153 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 89 رن بنائے جس کی بدولت میزبان نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹ پر 216 رن بنا کر پہلی اننگز میں 51 رنوں کی اہم برتری حاصل کر لی ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر ٹام لاتھم نے 11، ٹام بلنڈیل نے 30، راس ٹیلر نے 44 اور ہنری نکولس نے 17 رن بنائے۔ اسٹمپس کے وقت بي جے واٹلنگ 14 اور کولن ڈی گرینڈهوم چار رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔ ٹاپ آرڈر کے لڑکھڑانے کے بعد کپتان نے کین ولیمسن نے شاندار بلے بازی کامظاہر کیااور بھارت کے گیندبازوں کومزید کامیابی حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا ۔ جے پی اتؒنگ(14 رن)اور کولین ڈی ہوم گرینڈ چار رن بنا کر ناٹ آ ؤٹ ہیں
اب تیسرے دن بھارت کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ نیوزی لینڈ کی اننگز کو جلدی سمیٹ کر اسے بڑی برتری حاصل کرنے سے روکے۔
دوسرے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔ اگرچہ اس وقت تک ہندوستانی گیند باز اپنی فارم حاصل کر چکے تھے۔
چوٹ سے ابھرکر اس مقابلے میں اترے ایشانت نے شاندار گیند بازی کی اور 15 اوور میں 31 رن دے کر تین وکٹ لئے۔
محمد سمیع کو 17 اوور میں 61 رن پر ایک وکٹ اور آف اسپنر روی چندرن اشون نے 30 اوور میں 60 رن پر ایک وکٹ لیا۔
تیز گیند باز جسپريت بمراه کی خراب فارم ٹیسٹ میں بھی جاری رہی اور وہ 18.1 اوور میں 62 رن پر کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔