عالمی کپ کے دوران موسم کے تغیر پذیر ہونے کی وجہ سے پچوں پر بھی کافی اثر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ہدف کا تعاقب کرنا چیلینج ثابت ہونے لگا ہے۔
انگلینڈ میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ پچ کا مزاج بھی تبدیل ہو رہا ہے ایک تجزیہ کے مطابق 15 مکمل میچس میں سے 8 میچوں میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیموں نے جیت حاصل کی ہے اس دوران 6 مرتبہ 300 سے زائد رنز بنے ہیں جبکہ ایک مرتبہ 250 سے 299 کے درمیان اسکور بنا ہے اس کے علاوہ 7 مرتبہ 250 سے کم رنز بنے ہیں جبکہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 3 مرتبہ 300 سے زائد کا اسکور بنا ہے۔
عالمی کپ کے دوران چار میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوئے ہیں جو کہ کسی ایک ایڈیشن میں بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والے میچز کا ریکارڈ ہے۔