ETV Bharat / sports

باہمی کرکٹ سیریز پر بھارت سے بات نہیں کریں گے: مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے بھارتی منصب سوروگنگولی سے پاکستانی کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شمولیت کی درخواست سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی کرکٹ سیریز پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے اب بات نہیں کریں گے۔

PCB chairman ehsan mani
احسان مانی
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 10:21 PM IST

ایک بیان میں احسان مانی نے کہا کہ باہمی کرکٹ سیریز پر بات چیت کے لیے سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں، سیاسی صورت حال نارمل ہونے پر کرکٹ بحالی کی بات ہوسکے گی۔

احسان مانی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور بھارتی بورڈ کے صدر سوروگنگولی سے پاکستانی کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں جانے کی درخواست نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے پیش نظر بھارتی ٹیم نے 14سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی مقابلوں کیلئے سرحد پار کئے ہوئے تقریباً 8 سال ہو چکے ہیں۔

اگرچہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ، چمپئنز ٹرافی سمیت آئی سی سی کے شو کیس ایونٹس میں آمنے سامنے آتی رہتی ہیں تاہم شائقین اسٹار کھلاڑیوں کو باہمی سیریز کے دوران ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دوطرفہ کرکٹ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے سے قبل دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کو کم کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:

یو ایس اوپن گرینڈ سلیم پر نیومی اوساکا کا قبضہ

انہوں نے کہا کہ باہمی معاملات میں کافی بہتری لائی جا سکتی ہے اور مقابلوں کیلئے عام حالات میں کسی سے بھی بات کی جا سکتی ہے تاہم تالی دونوں ہاتھوں سے ہی بجتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.