ETV Bharat / sports

شکیب بھارت کو ہرانے کے لیے پر عزم - بنگلہ دیش

افغانستان کے خلاف آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بنگلہ دیش کے تجربہ کار کھلاڑی شکیب الحسن نے کہا کہ ان کی ٹیم عالمی کپ میں بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شکیب الحسن
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 6:49 PM IST

عالمی کپ میں چھپی رستم ثابت ہونے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے اب تک تمام ٹیموں کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں مقام پر ہے۔

شکیب الحسن نے کہا کہ افغانستان کو شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم نے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے اور آئندہ مقابلوں میں بڑی ٹیموں کو شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت دنیا کی سب سے بہترین ٹیم ہے اور اسے شکست دینا کافی مشکل ہے لیکن ہم انہیں شکست دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سنہ 2007 میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے عالمی کپ میں بھارتی ٹیم کو شکست دی تھی جس کی وجہ سے بھارت کو پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہونا پڑا تھا۔

بنگلہ دیش کا اگلا مقابلہ 2 جولائی کو بھارت سے ہے اور وہ اس کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.