بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین 22 نومبر کو کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلاجانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے کرکٹ شائقین انتہائی پرجوش ہیں، کیوں کہ کرکٹ کی تاریخ میں یہ ٹیسٹ میچ ہے جو ڈے نائٹ میچ ہوگا۔
آئیے جانتے ہیں گلابی گیند کے بارے میں دلچسپ باتیں۔
عام طور پر دن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں لال گیند کا استعمال ہوتا ہے لیکن ڈے نائٹ میچ ہونے کی وجہ سے یہ ٹیسٹ میچ گلابی گیند سے کھیلا جائے گا کیوں کہ لال گیند کی بہ نسبت گلابی گیند رات کے وقت صحیح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
اس تاریخی میچ کو دیکھنے کے لیے بنگال کرکٹ اسوسی ایشن نے شاندار انتظام کیا ہے اور ایڈن گارڈ کو گلابی رنگ کی لائٹوں سے سجا دیا ہے جبکہ کرکٹ شائقین نے ابھی سے ٹکٹیں خرید لی ہیں۔