پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاکہ محمد عا مر کے ریٹا ئرمنٹ کے فیصلے کی خبر سن حیران رہ گیا ۔ وہ ابھی 27 برس کے ہیں۔ ان میں تینوں ٹسٹ ، ون ڈے اور ٹی ۔20 فارمیٹ میں مزید پانچ سے چھ برس تک سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محمد عامر اس وقت ٹسٹ کرکٹ سے ریٹا ئر منٹ کا اعلان کیا جب وہ ٹاپ فارم میں ہیں۔ ان کی بالنگ میں دونوں جانب سے سوئنگ ہو ری ہے۔ گیندباز کو جب دونوں جانب سے سوئنگ ملتی ہے تو اس کا یہ مطلب یہ ہو ا ہے کہ اس وقت وہ اپنے بہترین دور سے گزر رہا ہے۔
سوئنگ آ ف سلطان نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو محمد عامر کی ضرورت ہے ۔وہ ٹیم کو مشکل وقت میں چھوڑ کر چلے گیے ہیں۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو آسٹریلیا کے خلاف دو ٹسٹ میچ اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹسٹ میچوں میں ضرور کھیلنا چاہیے تھا۔لیکن انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرکے سبھوں کو مایوس کردیا ہے۔
وسیم اکرم کے مطابق ون ڈے اور ٹی۔20 کرکٹ کھیلنے والے کرکٹروں کو اس وقت بہترین کرکٹر قرار نہیں دیا جاتا ہے جب تک وہ ٹسٹ فارمیٹ میں لمبے عرصے تک نہ کھلاہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹا ئر منٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ مگر انہوں نے ون ڈے اور ٹی ۔20 فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی بات کہی ۔
محمد عامر نے جولائی 2009 میں سر ی لنکا کے خلاف ٹسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور ریٹا ئرمنٹ کے اعلان سے قبل 36 ٹسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے 36 ٹسٹ میچوں میں 119 وکٹ حاصل کیے۔2017 میں محمد عامر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 44 رن دے کر چھ وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔