ETV Bharat / sports

بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا چاہتا ہوں

ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا چاہتا ہوں جبکہ یک روزہ کے لیے بھی دستیاب رہوں گا لیکن ٹی 20 نہیں کھیل سکوں گا۔

کرس گیل
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 11:08 PM IST

کرس گیل نے رواں برس فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ عالی کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے لیکن انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے بھارت کے خلاف منعقد ہونے والی ٹیسٹ اور یک روزہ سیریز میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرےگی جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20، تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 3 اگست کو، دوسرا 4 اگست اور تیسرا میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔

جبکہ تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 اگست، دوسرا 11 اگست جبکہ تیسرا میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک سہ روزہ میچ میں کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک جبکہ دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست کھیلا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.