ETV Bharat / sports

وزڈن میں روہت کا نام شامل نہ کرنے پر لکشمن برہم

بھارت کے سرکردہ بلے بازوں میں سے ایک وی وی ایس لکشمن نے حیرانی ظاہر کی ہے کہ وزڈن کے سال کے پانچ بہترین کرکٹرز میں روہت شرما کا نام نہیں ہے۔

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 7:15 PM IST

وزڈن میں روہت کا نام نہ ہونے پرحیرانی'
وزڈن میں روہت کا نام نہ ہونے پرحیرانی'

وزڈن نے گزشتہ روز انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور آسٹریلیا کی آل راؤنڈر ایلس پیری کو اپنے 2020 وزڈن میں دنیا کا سب سے بہترین کرکٹر قرار دیا۔

وزڈن میں روہت کا نام نہ ہونے پرحیرانی'
وزڈن میں روہت کا نام نہ ہونے پرحیرانی'

28 سالہ اسٹوکس نے 2019 میں انگلینڈ کی ون ڈے ورلڈ کپ جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسٹوکس نے ورلڈ کپ میں فائنل کے ناٹ آؤٹ 84 سمیت 465 رن بنائے تھے اور سات وکٹ بھی حاصل کئے تھے۔

وزڈن کے سال کے پانچ کرکٹرز میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر، آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنز اور مارنس لابوشین، ایسیکس کے آف اسپنر سائمن هارمر اور ایلس پیری کو جگہ ملی ہے۔

بھارت کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن روہت نے ٹورنامنٹ میں پانچ سنچری بنائی تھیں جو عالمی ریکارڈ ہے۔

وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ مجھے اس فیصلے سے حیرانی ہوئی ہے کیونکہ وہ اس فہرست میں جگہ حاصل کرنے کے دعویدار تھے۔ مجھے لگتا ہے جو کرکٹ کو سمجھتے ہیں وہ اس بات سے حیران ہوں گے کہ روہت کا نام ان پانچ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

لکشمن نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ ایشز ایک بڑی سیریز ہے لیکن ورلڈ کپ ایشز سے بھی بڑا ہے۔ ورلڈ کپ میں پانچ سنچری بنانے والے کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ساؤتھمٹن کی مشکل پچ پر جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنائی تھی جبکہ اسی پچ پر دیگر بلے بازوں کو رن بنانے کے لئے جدوجہد کرنی پڑی تھی۔ روہت نے پاکستان کے خلاف بھی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ روہت کا اس فہرست میں نام نہ ہونا واقعی حیران کن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.