ETV Bharat / sports

ون ڈے رینکنگ میں وراٹ چوٹی پر برقرار - وراٹ کوہلی

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ یک روزہ کرکٹ کی تازہ ترین درجہ بندی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی سرفہرست مقام پر برقرار ہیں۔

Virat kohli
Virat kohli
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 10:57 PM IST

آئی سی سی کی کی یک روزہ درجہ بندی میں وراٹ کوہلی کے علاوہ نائب کپتان روہت شرما تیسرے مقام برقرار ہیں جبکہ گیندبازی تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ چوتھی پوزیشن پر پھسل گئے ہیں۔

بھارت نے حال ہی میں انگلینڈ کو تین یک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

آئی سی سی رینکنگ میں تیز گیندباز بھونیشور کمار کو فائدہ ہوا اور وہ ستمبر 2017 کے بعد سے اپنے کریئر کی بہترین 11 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بھونیشور نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھی۔

آئی سی سی رینکنگ میں تیز گیندباز بھونیشور کمار کو فائدہ

اس کے علاوہ انگلینڈ کے اسٹار سلامی بلے باز جانی بیئرسٹو شاندار بلے بازی کے باوجود رینکنگ میں پھسل کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے آل راونڈرز رینکنگ کی فہرست میں تجربہ کار بھارتی اسپنر رویندر جڈیجہ 9 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ جڈیجہ انجری کے سبب انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.