بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ہفتہ کو ٹویٹ کر کے کہاکہ احتیاطی اقدامات کے ساتھ کورونا وائرس کا مقابلہ کریں۔ محفوظ رہیں، محتاط رہیں اور یہ یاد رکھیں کہ علاج سے بہتر ہے روک تھام۔ آپ سب اپنا خیال رکھیں۔
غور طلب ہے کہ عالمی وبابن چکے کورونا وائرس سے ہزاروں لوگوں کی موت ہو چکی ہے اوربھارت میں بھی اس سے اب تک دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس کا کھیل کی دنیا پر گہرا اثر پڑا ہے اور اس کی وجہ سے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹوں کو منسوخ یا ملتوی کرنا پڑا ہے۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو بھی جمعہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا اور 29 مارچ سے ہونے والے آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرا اثرپڑرہا ہے۔ متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز، رنجی ٹرافی فائنل، آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چل رہی تین میچوں کی ون ڈے سیریز اور اس کے بعد ہونے والی ٹی -20 سیریز کو نیوزی لینڈ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سفر پر پابندیوں کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔