ETV Bharat / sports

وشوناتھ، گواسکر، سچن کے ایلیٹ کلب میں شامل ہوئے وراٹ - وشوناتھ، گواسکر، سچن کے ایلیٹ کلب میں شامل ہوئے وراٹ

بھارتی رنز مشین اور کپتان وراٹ کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف یہاں ایڈن گارڈن میں تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ میں سنچری بنا کر بھارت کے مخصوص بلے بازوں کے ایلیٹ کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔

وشوناتھ، گواسکر، سچن کے ایلیٹ کلب میں شامل ہوئے وراٹ
author img

By

Published : Nov 23, 2019, 7:06 PM IST

وراٹ نے میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو 136 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کی 27 ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی وراٹ نے بھارت کے پانچ اہم ٹیسٹ مراکز ممبئی، کولکاتا، چنئی، بنگلور اور دہلی میں ٹیسٹ سنچری بنانے کی حیرت انگیز کامیابی حاصل کر لی۔ اس سے پہلے یہ کامیابی گنڈپا وشوناتھ، سنیل گواسکر اور سچن تندولکر کے نام تھی۔

بھارتی کپتان کی یہ 27 ویں ٹیسٹ سنچری ہے اور وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کے معاملے میں مشترکہ 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ اس جگہ پر جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ اور آسٹریليا کے ایلن بارڈر ہیں۔ وراٹ نے دنیا کے نمبر ایک بلے باز اسٹیون اسمتھ (26 سنچری) اور ویسٹ انڈیز کے عظیم آل راؤنڈر گیری سوبرس (26 سنچری) کو پیچھے چھوڑا۔

وراٹ کی اس سنچری کے ساتھ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں اب 70 سنچری ہو گئی ہیں اور وہ تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کے معاملے میں ہم وطن سچن تندولکر اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں ۔ پونٹنگ کی 560 میچوں میں 71 سنچری اور سچن کی 664 میچوں میں 100 سنچری ہیں۔ وراٹ کی 395 میچوں میں 70 سنچری ہیں جس میں ٹیسٹ میں 27 اور ون ڈے میں 43 سنچری ہیں۔

بھارتی کپتان کے نام بھارتی ٹیسٹ تاریخ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کے پہلے سنچری میکر ہونے کی کامیابی بھی درج ہو گئی ہے۔ بھارت کے پہلے ٹیسٹ سنچری میکر لالہ امرناتھ تھے جنہوں نے 1933-34 میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں پہلی سنچری بنانے کا اعزاز وراٹ کے نام تھا۔ ون ڈے میں بھارت کی پہلی سنچری کپل دیو نے 1983 میں بنائی تھی جبکہ ڈے نائٹ ون ڈے میں بھارت کی پہلی سنچری سنجے منجریکر نے 1991 میں بنائی تھی۔

ٹی -20 میں بھارت کی پہلی سنچری سریش رینا نے 2010 میں بنائی جبکہ ڈے نائٹ ٹی -20 میں بھارت کی پہلی سنچری روہت شرما نے 2015 میں بنائی۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.