ETV Bharat / sports

کوہلی پر جوئے کو فروغ دینے کا الزام، عدالتی نوٹس جاری - راجو ورگھیس

ریاست کیرالہ کی ہائی کورٹ نے بھارتی کپتان بلے باز وراٹ کوہلی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ دو شخصیات کو جوئے کے فروغ کے الزام میں نوٹس جاری کردیے ہیں۔

کپتان ویراٹ کوہلی پر جوئے کا الزام
کپتان ویراٹ کوہلی پر جوئے کا الزام
author img

By

Published : Jan 28, 2021, 9:43 AM IST

Updated : Jan 28, 2021, 10:35 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی پر جوئے کے الزامات کے تحت عدالتی نوٹس جاری
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی پر جوئے کے الزامات کے تحت عدالتی نوٹس جاری

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ممتاز بلے باز وراٹ کوہلی پر جوئے کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق وراٹ کوہلی کے ساتھ دیگر جن دو شخصیات کو آن لائن جوئے کے فروغ میں نوٹس جاری کیے گئے ہیں، اُن میں ملیالم اداکار راجو اور بالی ووڈ و ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ تمنا بھاٹیا شامل ہیں۔

اداکارہ کی تمنا بھاٹیا اور ویراٹ کوہلی پر جوئے کے الزامات کے تحت عدالتی نوٹس جاری
اداکارہ کی تمنا بھاٹیا اور وراٹ کوہلی پر جوئے کے الزامات کے تحت عدالتی نوٹس جاری

کیرالا ہائی کورٹ نے آن لائن جوئے پر پابندی کی درخواست پر وراٹ کوہلی، تمنا بھاٹیا اور راجو کے ساتھ ریاستی حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس ایس مانیکومر، کی عدالت میں وکیل پاؤلی وڈاکن کی دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ آن لائن گیم رمی کی کئی مشہور شخصیات برانڈ ایمبسیڈرز ہیں۔

ویراٹ کوہلی پر جوئے کا الزام، عدالتی نوٹس جاری
وراٹ کوہلی پر جوئے کا الزام، عدالتی نوٹس جاری

ہائی کورٹ نے اس معاملے میں مداخلت کی کیونکہ وکیل پاؤلی وڈاکن نے شکایت درج کروائی جس میں کہا گیا تھا کہ رمی کھیلنا ایک معاشرتی برائی ہے جس کا اثر خاص طور پر نوجوانوں پر پڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم اور کرکٹ کی مشہور شخصیات کے ذریعہ اس طرح کے آن لائن جوئے کو فروغ دیا جاتا ہے حالانکہ بہت سارے رمی کھیلوں سے رقم ضائع ہوتی ہے۔

فلم اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور ملیالم پردے کے اداکار راجو ورگھیس سے وضاحت طلب کی۔ ان سے 10 دن کے اندر وضاحت دینے کو کہا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ریاست میں آن لائن جوئے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس کا دائرہ متوسط طبقہ اور کم آمدنی والے افراد تک پھیلا ہوا ہے، جو اپنی زندگی بھر کی اپنی بچت دھوکا دہی کے اس پلیٹ فارم پر لٹادیتے ہیں۔

درخواست گزار نے اس حوالے سے کئی مثالیں بھی پیش کی اور بتایا کہ حال ہی میں 28 سالہ فرد نے خودکشی کی ہے جو آن لائن رمی کے جال میں پھنس گیا تھا اور اُس نے خود کو 21 لاکھ روپے کا مقروض کرلیا۔

Last Updated : Jan 28, 2021, 10:35 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.