ETV Bharat / sports

کوہلی ایک اور سنگ میل کے قریب

ایڈن گارڈن پر جاری بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی 32 رنز بناتے ہی بطور کپتان پانچ ہزار رنز بنانے والے ایشیا کے پہلے کپتان ہونے کا شرف حاصل کر لیں گے۔

author img

By

Published : Nov 22, 2019, 6:30 PM IST

کوہلی ایک اور سنگ میل کے قریب

کولکاتا کے ایڈن گارڈن پر ہونے والے تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی اپنے ریکارڈز کی فہرست میں مزید ایک ریکارڈ کا اضافہ کر لیں گے۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں وراٹ کوہلی 32 رنز بناتے ہی بطور کپتان پانچ ہزار رنز مکمل کر لیں گے، ایسا کرنے والے وہ ایشیا کے پہلے اور دنیا کے چھٹے کپتان بن جائیں گے۔

کوہلی نے بطور کپتان 52 ٹیسٹ میچوں میں 62.89 کے اوسط سے 4968 رنز بنائے ہیں جس میں 19 سنچری اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اگر کوہلی پانچ ہزار رنز مکمل کر لیتے ہیں تو وہ دنیا کے چھٹے کپتان بن جائیں گے جنہوں نے بطور کپتان پانچ ہزار رنز مکمل کئے ہوں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ، آسٹریلیا کے سابق کپتان ایلن بارڈر اور رکی پونٹنگ، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ اور نیوزی لینڈ کے اسٹیفن فلیمنگ نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے پانچ ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.