ETV Bharat / sports

وراٹ اور اسمتھ کے درمیان ٹیسٹ رینکنگ میں بادشاہت کی جنگ - وراٹ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں اپنے دوسرے مقام پر برقرار ہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کے بعد منگل کو جاری آئی سی سی کی تازہ بلے بازی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن اور مضبوط کرتے ہوئے نمبر ایک پر موجود آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سے اپنا فرق کم کر لیا۔

وراٹ اور اسمتھ کے درمیان ٹسٹ رینکنگ میں بادشاہت کی جنگ

author img

By

Published : Nov 26, 2019, 7:39 PM IST

وراٹ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں اپنے دوسرے مقام پر برقرار ہیں لیکن ان کے درجہ بندی پوائنٹس میں اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 928 ہو گئے ہیں، اسی کے ساتھ وہ آسٹریلیائی بلے باز اسٹیون اسمتھ (931) سے محض تین پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں جو کافی عرصے سے نمبر ون پائدان پر قابض ہیں۔

بھارتی ٹیم کی اگلی ٹسٹ سیریز فروری 2020 میں شروع ہوگی جبکہ اس سے پہلے آسٹریلوی بلے باز کے پاس جمعہ سے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع ہے۔

بلے بازی کی درجہ بندی میں وراٹ کے علاوہ چتیشور پجارا (791) چوتھے نمبر اور نائب کپتان اجنکیا رہانے (759) پانچویں نمبر پر دیگر ہندوستانی ہیں۔

وراٹ اور اسمتھ کے درمیان ٹسٹ رینکنگ میں بادشاہت کی جنگ
وراٹ اور اسمتھ کے درمیان ٹسٹ رینکنگ میں بادشاہت کی جنگ

اوپنر مینک اگروال نے اپنی کارکردگی کی بدولت پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے، ان کے 700 پوائنٹس ہیں۔بالنگ رینکنگ میں فاسٹ بالر ایشانت شرما اور امیش یادو نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے شاندار کارکردگی کی بدولت کیریئر کے بہترین ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں۔

ایشانت 716 پوائنٹس لے کر 17 ویں نمبر جبکہ امیش 672 پوائنٹس لے کر 21 ویں نمبر پر ہیں ۔ سرفہرست 10 میں جسپريت بمراه (794) پانچویں نمبر اور آف اسپنر روی چندرن اشون (772) مشترکہ نویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ آ ل راؤنڈرز میں لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے اپنا دوسرا مقام برقرار ہے جبکہ اشون پانچویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بھارت 119 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ اپنے سرفہرست مقام پر برقرار ہے اور نیوزی لینڈ (109) سے آگے ہے۔ بھارت نے گزشتہ تین ٹسٹ سیریز جیتی ہیں اور عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں سب سے اوپر ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.