ویشاکھا پٹنم میں کھیلے دوسر ے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آسامنے ہوئیں۔ اس میچ کے دوران بھارتی کپتان وراٹ کوہلی اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ دونوں صفر پر آؤٹ ہوکر گولڈن ڈک نام کے بدترین ریکارڈ کے مالک بن گیے۔
بھارت نے روہت شرما اور لوکیش راہل کی سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں بآسانی 107رنوں سے شکست دی لیکن اس میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے نیا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ویشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ٹیم کے عمدہ آغاز کے بعد میدان میں اترے تو امید تھی کہ وہ اپنے روایتی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور بڑی اننگز کھیلیں تاہم اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب کپتان وراٹ کوہلی پہلی گیند پر آٹ ہو کر گولڈن ڈک شکار ہو گئے۔
بعدازاں ویسٹ انڈین ٹیم کی اننگز میں مہمان ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ میدان میں اترے تو محمد سمیع نے انہیں بھی پہلی گیند پر پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔
یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ دونوں ہی ٹیموں کے کپتان میچ میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے اور اس سے قبل آج تک کسی بھی میچ میں ایسا نہیں ہوا تھا۔
وراٹ کوہلی ون ڈے کیریئر میں تیسری مرتبہ گولڈنگ ڈک پر آٹ ہوئے جہاں وہ پہلی مرتبہ 2011 میں ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف پہلی مرتبہ اس خفت سے دوچار ہوئے تھے اور پھر آج سے چھ سال قبل انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی وہ کھاتا کھولے بغیر ہی پہلی ہی گیند پر رخصت ہو گئے تھے۔
بھارت نے میچ میں روہت شرما کے 159 اور لوکیش راہل کے 102رنز کی بدولت 387رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔ اس کے جواب میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 280 رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔ ویسٹ انڈیز کو 107 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔