ETV Bharat / sports

وجے ہزارے ٹرافی پر ممبئی کا قبضہ - cricket news

وجے ہزارے ٹرافی کے فائنل مقابلے میں ممبئی ٹیم نے آدتیہ تارے کی شاندار سنچری کی بدولت اترپردیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر خطاب پر قبضہ کر لیا۔

پرتھوی شا
پرتھوی شا
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 6:16 PM IST

فائنل مقابلے میں اترپردیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اووزر میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنوں کا مضبوط اسکور بنایا تھا لیکن ممبئی ٹیم نے وکٹ کیپر آدتیہ تارے کی سنچری اور کپتان پرتھوی شا کی نصف سنچری کی بدولت محض 41.3 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی کی جانب سے کپتان پرتھوی شا اور یشسوی جیسوال نے اننگ کی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 89 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ پرتھوی شا نے ایک بار پھر جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 گیندوں میں 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 73 رنوں کی اننگ کھیلی۔

آدتیہ تارے نے 107 گیندوں میں 18 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 118 رنز کی فاتحانہ اننگ کھیلی

پرتھوی کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز آدتیہ تارے کریز پر آئے اور میدان کے چاروں جانب عمدہ شاٹس کھیلے۔ انہوں نے 107 گیندوں میں 18 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 118 رنز کی فاتحانہ اننگ کھیلی اس کے علاوہ شمس ملانی نے 36 رنز اور شیون دوبے نے 42 رنوں کا تعاون دیا جبکہ سرفراز خان 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اتر پردیش کی جانب سے یش دیال، شیوم ماوی، شیوم شرما اور سمیر چودھری نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل اترپردیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مادھو کوشک کی شاندار سنچری کی بدولت 312 رنز کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا تھا۔

اتر پردیش کی جانب سے مادھو کوشک اور سمرتھ سنگھ نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 122 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔

مادھو کوشک نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 156 گیندوں میں 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 158 رنوں کی عمدہ اننگ کھیلی جبکہ سمرتھ نے 73 گیندوں میں 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ کپتان کرن شرما کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ پریَم گرگ نے 21 رنز اور پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے اکشدیپ ناتھ نے 40 گیندوں میں 55 رنوں کی اننگ کھیلی۔

ممبئی کی جانب سے تنوش کوٹیان نے دو اور پرشانت سولنکی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا جبکہ ایک بلے باز رن آؤٹ ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.