ETV Bharat / sports

انڈر 19 ایشیا کپ ملتوی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رواں برس نومبر میں مجوزہ انڈر 19 ایشیا کپ کو 2021 تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ایک عہدیدار نے یہ معلومات دی۔

asia cup
asia cup
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 5:27 AM IST

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ٹورنامنٹ کے ملتوی کرنے کے فیصلے سے قبل بورڈ ممبران سے کورونا وائرس کے بارے میں اپنی رائے طلب کی تھیں ۔ یہ ٹورنامنٹ اب 2021 میں مناسب وقت میں منعقد ہوگا۔

بی سی بی کے گیم ڈیولپمنٹ منیجر اے ای ایم کوثر نے کہا کہ 'رواں برس نومبر میں متحدہ عرب امارات میں مجوزہ انڈر 19 ایشیا کپ 2021 تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ اے سی سی اگلے برس کسی مناسب وقت پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گی۔

اس ٹورنامنٹ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات سمیت دو کوالیفائنگ ٹیمیں حصہ لینے والی تھیں لیکن فی الحال یہ ٹورنامنٹ ملتوی ہوگیا ہے۔

اس سے قبل یہ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہونا تھا جو کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ اس وقت اے سی سی نے کہا تھا کہ وہ جون 2021 کی ونڈو میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور کررہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.