ETV Bharat / sports

عمر گل اور عمران فرحت کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا جبکہ اوپنر عمران فرحت نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔

Umar Gul and Imran Farhat decide to retire from cricket
عمر گل اور عمران فرحت کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 5:12 PM IST

عمر گل نے کہا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، نیشنل ٹی 20 کپ کے درمیان یا آخر میں ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کروں گا، یہ میرا آخری ڈومیسٹک ایونٹ ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بالر عمر گل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا بھی حصہ ہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ سائیڈ پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 163 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 130 ایک روزہ میچوں میں عمر گل نے 179 شکار کیے۔ٹی 20 انٹرنیشنل میں عمر گل نے 60 میچوں میں 85 آؤٹ کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 عالمی کپ جیتنے کا لمحہ پوری زندگی یاد رہے گا: عرفان پٹھان

دوسری جانب کرکٹر عمران فرحت نے کہا کہ گذ شتہ سیزن ہی کہہ دیا تھا کہ یہ میرا آخری سیزن ہو گا۔اب کوچنگ کے پروفیشن سے جڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2400 رنز بنائے جبکہ 58 ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 1719 رنز بنائےاور 7 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 76 رنز بنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.