کولکاتا پولیس کے جوائنٹ کمشنر پروین تریپاٹھی نے بتایا کہ انہیں خفیہ جانکاری ملی تھی کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے میچ پر سٹہ بازی ہو رہی ہے اس لیے انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور اس دوران ٹانٹی باگن لین نامی علاقے سے محمد انعام عرف گڈو نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔
اسی طرح ایک دیگر خفیہ معلومات کے مطابق توپسیا نامی علاقے سے بھی ایک شخص کو سٹہ بازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جس کی شناخت راجکمار شاہ نام سے ہوئی ہے،
پولیس نے گرفتار شدگان کے قبضے سے 3 موبائیل ایک کمپیوٹر اور نقدی برآمد ہے۔