ETV Bharat / sports

ٹام موڈی اور مہیلا جے وردھنے کوچ کی دوڑ میں - وراٹ کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی، ٹیم کے نئے کوچ کے لیے روی شاستری کو ہی برقرار رکھنے کی وکالت کر چکے ہیں لیکن اس اہم عہدے کے لیے آسٹریلیا کے ٹام موڈی اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے بھی بھارتی کوچ کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔

ٹام موڈی اور مہیلا جے وردھنے کوچ کی دوڑ میں
author img

By

Published : Jul 31, 2019, 10:20 PM IST

عالمی کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری سمیت معاون اسٹاف کی میعاد مکمل ہو گئی تھی لیکن دورہ ویسٹ انڈیز کی وجہ سے بورڈ نے ان کی مدت کار میں 45 دنوں کا اضافہ کر دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئے کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں، کوچ اور معاون اسٹاف کے لیے درخواست کی تاریخ گزشتہ روز(منگل) ختم ہو گئی۔

بھارتی ٹیم کو 3 اگست سے ستمبر کے اوائل تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے جبکہ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف 15 ستمبر سے ہونے والی گھریلو سیریز کے لیے ٹیم کو نیا کوچ ملنا یقینی ہے۔

ویسٹ انڈیز روانہ ہونے سے قبل کپتان وراٹ کوہلی نے روی شاستری کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے روی شاستری کے معاہدے میں توسیع ہوتی ہے تو انہیں خوشی ہوگی۔

وراٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ روی شاستری کی ٹیم کافی عزت ہے اور وہ چاہیں گے کہ وہ کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں۔

واضح رہے کہ کوچ منتخب کرنے کا حتمی فیصلہ تین رکنی مشاورتی کمیٹی کرے گی جس میں سابق کپتان کپِل دیو ، سابق سلامی بلے باز انشومن گائیکواڑ اور سابق خاتون کرکٹر شانتا رنگاسوامی شامل ہیں، یہ کمیٹی اگست کے وسط میں امیدواروں کا انٹرویو لے گی اور اپنی بی سی سی آئی کو رپورٹ سوںپے گی۔

نئے کوچ کی دوڑ میں بین الاقوامی کرکٹروں میں آسٹریلیا کے ٹام موڈی، سری لنکا کے سرکردہ بلے باز مہیلا جے وردھنے، نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن،بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر رابن سنگھ اور بھارتی ٹیم کے سابق منیجر اور زمبابوے کے موجودہ کوچ لال چند راجپوت شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سابق ٹیسٹ بلے باز پروین آمرے نے بلے بازی كوچ کے عہدے کے لیے درخواست دی ہے جبکہ دنیا کے بہترین فیلڈر میں شمار کئے جانے والے جنوبی افریقہ کے جونٹی روڈز فیلڈنگ کوچ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اگرچہ بی سی سی آئی کی پالیسی کے مطابق روی شاستری اور اسٹاف بھرت ارون، سنجے بانگر اور آر سری دھر کو انتخاب کے عمل میں خود کار طریقے سے داخلہ مل جائے گا لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کپِل دیو کی قیادت میں تین رکنی کمیٹی وراٹ کی پسند پر مہر لگاتی ہے یا نیا کوچ منتخب کرتی ہے۔

واضح رہے کہ روی شاستری کی رہنمائی میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی بار اسی کی سرزمین ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔

اس کے بعد بھارت نے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جبکہ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف یک روزہ سیریز اپنے نام کی تھی۔

ٹیم نے روی شاستری کے کوچ رہتے ہوئے ایشیاء کپ پر بھی قبضہ کیا تھا لیکن انگلینڈ میں ہوئے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹام موڈی انڈین پریمیئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب اور سن رائیزرس حیدرآباد کے کوچ رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کئے جانے والے مہیلا جئے وردھنے کے نام 20 ہزار سے زیادہ بین الاقوامی رنز درج ہیں۔

جئے وردھنے سنہ 2015 میں پاکستان دورے میں انگلینڈ ٹیم کے بلے بازی کے صلاح کار کی ذمہ داری بھی ادا کر چکے ہیں۔

جبکہ انہوں نے سنہ 2017 میں ممبئی انڈینز کے کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا، ان کی رہنمائی میں ممبئی نے تین سیزن میں دو بار آئی پی ایل کا خطاب اپنے نام کر چکی ہے۔

اگرچہ جئے وردھنے نے انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سری لنکا ٹیم کے مینٹر بننے کی تجویز کو ٹھکرادیا تھا، ممبئی انڈیئنز کے کپتان اور قومی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما کے ساتھ ان کا تال میل ان کی دعویداری کو مضبوط کر سکتا ہے۔

کوچ تقرری سلیکشن کمیٹی جب امیدواروں کا انٹرویو لے گی تب 57 سالہ شاستری ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہوں گے اور وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سلیکشن کمیٹی سے بات کریں گے۔

واضح رہے کہ روی شاستری اگست 2014 سے اپریل 2016 تک ٹیم کے ڈائریکٹر کو کردار بھی ادا کر چکے ہیں، اس دوران ٹیم سنہ 2015 کے عالمی کپ اور سنہ 2016 کے ٹی 20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.