بھارت نے ایڈن پارک گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں زبردست فتح حاصل کرتے ہوئے اپنے دورہ نیوزی لینڈ کی شاندار شروعات کی۔
آج پھر دونوں ٹیمیں اسی گراؤنڈ میں دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔
اس میچ میں میزبان ٹیم واپسی کرنے کی پوری کوشش کرے گی، پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارت اس وقت 1-0 سے سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔
میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے پہلے میچ کے بعد کہا کہ ٹیم کو تینوں میدانوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
پہلے میچ میں کیوی بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 203 رنز کا اسکور بنایا لیکن گیند بازوں نے اس ھدف کو بچانے میں ناکام رہے۔
بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے بھارت کے مصروف شیڈول پر فکر ظاہر کی تھی لیکن پہلا ٹی -20 مقابلہ جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا زیاد ہ اہم ہے کہ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں پہنچنے کے 48 گھنٹے بعد ہی کامیابی حاصل کی۔
بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز 19 جنوری کو ختم ہوئی تھی اور اب اسے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ مسلسل ٹی -20 میچ کھیلنے ہیں۔
بھارتی نے آکلینڈ کے اسی میدان میں پہلے مقابلے میں ہر لحاظ سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے ٹی -20 تاریخ میں ریکارڈ چوتھی بار 200 سے زیادہ ہدف کا کامیابی سے تعاقب کر کامیابی حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے اگرچہ 203 رن کا مضبوط اسکور بنایا لیکن بھارت نے 19 اوور میں ہی میچ ختم کر دیا۔