دہلی کیپٹلس کے شریک مالک پرتھ جندل نے چنئی میں آئی پی ایل کی نیلامی کے بعد کہا، "میں نے جو بھی سنا اور دیکھا اس کے مطابق ، آئی پی ایل کے لیگ مرحلے کے تمام میچ ممبئی میں ہو سکتے ہیں۔ اگر انگلینڈ ہندوستان کا دورہ کرسکتا ہے ، اگر آئی ایس ایل (انڈین سپر لیگ) کے تمام میچ گوا میں ہو سکتے ہیں، اگر وجے ہزارے ٹرافی اور سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنامنٹ مختلف مقامات پر ہوسکتے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ آئی پی ایل کو ہندوستان سے باہر جانا چاہئے۔ مجھے یقین ہے کہ آئی پی ایل ہندوستان میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جانئے مجیب، قیس احمد، ثاقب، معین اور مستفیض کو کن فرینچائیزیز نے خریدا
جندل نے کہا ، "میرے خیال میں بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کے عہدیدار اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا ایک شہر میں لیگ مرحلہ ہو اور دوسری جگہ میں پلے آف۔ ممبئی کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ، جو ممکنہ طور پر لیگ مرحلے کا مقام بن سکتا ہے ، کیونکہ یہاں تین بین الاقوامی گراؤنڈز (وانکھیڑے اسٹیڈیم ، بربورن اسٹیڈیم ، ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم) ہیں جہاں پریکٹس کی سہولیات میسر ہیں۔احمد آباد کا موٹیرا اسٹیڈیم ناک آؤٹ کی میزبانی کرے گا ، حالانکہ یہ سب غیر تصدیق شدہ ہے ، میں نے جو کچھ سنا ہے وہ بتا رہا ہوں۔ ''