کرکٹ آئکن سچن تندولکر نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر اپنے مداحوں کو مبارکباد دی ہے۔ اس دوران سچن تندولکر نے بھی کہا کہ کووڈ-19 وبا پرہم ایک ساتھ مل کر قابو پالیں گے۔
تندولکر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ ایسٹر ہمیں کبھی بھی امید کا دامن نہ چھوڑنے اور یقین اوراعتماد برقرار رکھنے کی یاد دلاتا ہے۔ یاد رکھیں کہ ہر تاریک رات کے بعد سویرا ہوتا ہے۔ ہم ایک طاقتور ملک کے طور پر اپنی دُعاوں اور اپنی ذہنی اور جسمانی طاقت کے ذریعے مل کر اس مشکل وقت پر قابو پالیں گے۔ سب کو ایسٹر مبارک ہو!۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے بھی انسٹاگرام پر ایک پیاری تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "مبارک ہو # ایسٹر سب کو! آپ کے لئے ایک خوبصورت دن ہو"۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 273 افراد کی موت ہوئی ہے۔