ETV Bharat / sports

'رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد غیر یقینی' - IPL

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمن ارل ایڈنگز نے کہا کہ رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہونا بہت مشکل ہے۔

T20 world cup
T20 world cup
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 7:37 PM IST

ویڈیو کانفرنس میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمن ارل ایڈنگز نے کہا کہ 'پوری دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں 16 ممالک کی ٹیموں کو ورلڈ کپ کے لیے ایک جگہ لانا زبردست چیلنج ہوگا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے سبب ٹورنامنٹ سے متعلق فیصلہ اگلے ماہ ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں لیا جائے گا۔

ارل ایڈنگز نے کہا کہ اس برس ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل لگتا ہے تاہم ٹورنامنٹ کے التواء یا منسوخی کا ابھی تک کوئی سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے اور ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ 16 ممالک سے ٹیمیں آسٹریلیائی لائیں۔ اب بھی بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمن ارل ایڈنگز
کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمن ارل ایڈنگز

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پہلے ہی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے 12 جون کو ملک میں کھیلوں کی واپسی کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگلے ماہ سے 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔ اس فیصلے کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کی توقعات بڑھ گئی تھیں لیکن کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمن ارل ایڈنگز کے بیان نے پھر سے تذبذب بڑھا دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا
کرکٹ آسٹریلیا

آئی سی سی کے سی ای او منو ساہنی نے 10 جون کو ہونے والی میٹنگ کے بعد کہا تھا کہ ہمیں ٹورنامنٹ کے بارے میں فیصلہ کرنے کا صرف ایک موقع ملے گا۔ ہم صحیح فیصلہ کرنے کے لیے اپنے ممبران ، نشریاتی اداروں، حکومتوں اور کھلاڑیوں سے مشورہ کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.