ETV Bharat / sports

مشتاق علی ٹورنامنٹ: ناک آؤٹ میں کھیلنے والی ٹیموں کے تمام کھلاڑی کورونا نیگیٹو

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 10:55 PM IST

سید مشتاق علی ٹورنامنٹ میں کرناٹک، پنجاب، تمل ناڈو، ہماچل پردیش، ہریانہ، بڑودہ، بہار اور راجستھان سے 20 جنوری کو ناک آؤٹ میچوں میں شرکت کے لئے احمد آباد پہنچیں۔ یہاں پہنچنے پر گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن (جی سی اے) اور بعد میں بی سی سی آئی نے دو بار ٹیموں کا کورونا ٹسٹ کرایا، جس میں تمام ٹیمیں وائرس سے پاک پائی گئیں۔

مشتاق علی ٹورنامنٹ: ناک آؤٹ میں کھیلنے والی ٹیموں کے تمام کھلاڑی کورونا نیگیٹو
مشتاق علی ٹورنامنٹ: ناک آؤٹ میں کھیلنے والی ٹیموں کے تمام کھلاڑی کورونا نیگیٹو

سید مشتاق علی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تمام آٹھ ناک آؤٹ ٹیموں کی کورونا ٹسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ وہ فی الحال احمد آباد میں قرنطین میں ہیں۔ مشتاق علی ٹرافی 26 سے 31 جنوری تک کھیلی جارہی ہے۔ ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 10 سے 19 جنوری تک کھیلے گئے تھے۔

سید مشتاق علی ٹورنامنٹ میں کرناٹک، پنجاب، تمل ناڈو، ہماچل پردیش، ہریانہ، بڑودہ، بہار اور راجستھان سے 20 جنوری کو ناک آؤٹ میچوں میں شرکت کے لئے احمد آباد پہنچیں۔ یہاں پہنچنے پر گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن (جی سی اے) اور بعد میں بی سی سی آئی نے دو بار ٹیموں کا کورونا ٹسٹ کرایا، جس میں تمام ٹیمیں وائرس سے پاک پائی گئیں۔

اس وقت وہ احمد آباد میں قرنطین میں ہیں۔

جی ایس اے کے عہدیداروں نے بتایا کہ موٹیرا اسٹیڈیم میں میچ کے عہدیداروں اور گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ تمام کھلاڑی قرنطین میں ہیں۔ سبھی کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ ناک آؤٹ میچ 26 سے 31 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ چیتن شرما کی سربراہی میں نومنتخب سینئر سلیکشن کمیٹی بھی ناک آؤٹ میچوں کا مشاہدہ کر سکتی ہے۔ سلیکٹرز کے لئے ایک رابطہ افسر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

کوارٹر فائنل لائن اپ :

26 جنوری

کرناٹک بمقابلہ پنجاب (کوارٹر فائنلز -1)

تمل ناڈو بمقابلہ ہماچل پردیش (کوارٹر فائنلز -2)

27 جنوری

ہریانہ بمقابلہ بڑوڈا (کوارٹر فائنلز -3)

بہار بمقابلہ راجستھان (کوارٹر فائنلز -4)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.