بیماری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچوں میں بھی محمد عامر کی شرکت مشکوک ہے۔
ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ محمد عامر خسرہ کے مرض میں مبتلا ہیں۔
ٹیم انتظامیہ نے محمد عامر کے ساؤتھمپٹن میں یک روزہ نہ کھیلنے کی وجہ بتائی تھی کہ وہ وائرل انفیکشن کا شکار ہیں جبکہ اب اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تیز گیندباز خسرہ (چکن پاکس) کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر ان دنوں ٹیم کے بجائے لندن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ محمد عامر کب تک صحت یاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ محمد عامر عالمی کپ کے لیے منتخب کردہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں، تاہم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ان کا نام شامل تھا۔
لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ اگر عامر انگلینڈ کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو انہیں عالمی کپ اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔