ETV Bharat / sports

رینا، شاہد آفریدی بن جائیں: چوپڑا - شاہد آفریدی بن جائیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز آکاش چوپڑا کا خیال ہے کہ سابق بھارتی آل راؤنڈر سریش رینا کے پاس ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اور انہیں اپنی ریٹائرمنٹ پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

رائنا شاہد آفریدی بن جائیں: چوپڑا
رائنا شاہد آفریدی بن جائیں: چوپڑا
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 6:42 PM IST

رینا نے 15 اگست کو ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے فوراً بعد ہی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہا تھا۔

چوپڑا نے مزاحاً رینا سے یہ کہتے ہوئے اپیل کی کہ وہ شاہد آفریدی بن جائیں۔ واضح رہے کہ آفریدی کرکٹ سے سبکدوشی کے بعد میدان میں واپس آگئے تھے۔

چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ رینا اب زیادہ کھیل سکتے ہیں۔ ابھی انہیں ریٹائرمنٹ لینے کی ضرورت نہیں تھی۔ اس وقت ان کی عمر 33 سال ہے۔ ہاں میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ چوٹ ایک مسئلہ تھی لیکن کون کھلاڑی ایسا مسئلہ نہیں رکھتا ہے۔ سرجری کے بعد وہ فٹ اور مضبوط تھے۔ میرے خیال میں رینا میدان پر واپس آنے کے لیے بے چین تھے۔

انہوں نے کہا کہ دھونی کے معاملے کو سمجھا جا سکتا ہے۔ اگر آئی پی ایل اپریل - مئی میں ہوتا اور اکتوبر - نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوتا تو دھونی اس ٹیم میں شامل ہو سکتے تھے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا التوا دھونی کے ریٹائرمنٹ کی اہم وجہ ہو سکتی ہے۔

چوپڑا نے کہا کہ سچ پوچھیں تو رینا کو ایسی کوئی پریشانی نہیں تھی۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ آفریدی بن جائیں اور ریٹائرمنٹ سے واپس آجائیں۔ مجھے یقین ہے کہ رینا 2020 اور 2021 کے آئی پی ایل سیزن میں بہتر کارکردگی دکھا کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اکتوبر 2021 میں بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.