بھارتی بلے باز سریش رائنا نے کورونا متاثرین کی مدد کرنے کے لئے ہفتہ کو وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 31 لاکھ اور اتر پردیش ڈیزاسٹر فنڈ میں 21 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
کورونا وائرس متاثرین کی مدد کے لئے کرکٹ سمیت کھیل کی دنیا کی تمام شخصیات نے مدد کی پیشکش کی ہے۔ رائنا نے ٹویٹ کر کہاکہ یہ وقت کورونا کو شکست دینے کے لئے آپ کا تعاون دینے کا ہے۔
میں 31 لاکھ روپے وزیراعظم ریلیف فنڈ اور21 لاکھ روپے اترپردیش ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ آپ بھی اپنا کچھ حصہ دیں۔
سریش رائنا نے اس سے پہلے ملک میں نافذ ہوئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کی سختی سے عمل کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔ انہوں نے لوگوں سے اس دوران گھر میں رہ کر محفوظ رہنے کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے کہاکہ ملک اور یہاں رہنے تمام لوگ اس وقت مصیبت میں ہیں۔ ہربھارتی کو ملک کو اس مصیبت سے باہر نکالنے میں مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی کرکٹر نے کہاکہ مجھ سے جوکچھ ہو سکا میں نے کیا ۔ مستقبل میں اور بہتر کرنے کی کوشش کروں گا تاکہ ملک اور بھارتیوں کو فائدہ ہوسکے۔ ہم بھارتی ہیں اور بھارت کے تمام لوگ ہمارے ہیں۔