براڈ کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ براڈ کو 24 ماہ کے اندر تیسرا ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 19 اگست 2018 کو انھیں ہندستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ اور اس سال 27 جنوری کو جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں ضابطہ کی خلاف ورزی پر ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کے ٹائٹل اسپانسرشپ کی درخواستیں بورڈ نے طلب کیں
آئی سی سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ براڈ کو کھلاڑیوں کے خلاف غلط الفاظ استعمال کرنے اور ان کے ساتھ بد سلوکی کرنے پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.5 کی خلاف ورزی کرنے کا قصور پایا گیا ہے۔یہ واقعہ میچ کے چوتھے دن کی صبح پاکستان کی دوسری اننگز کے 46 ویں اوور کا ہے جب براڈ نے یاسر کو وکٹ کے پیچھے کیچ کرانے کے بعد غیر شائستہ زبان کا استعمال کیا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق براڈ کو سزا دینے کی تجویز آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری کرس براڈ نے کی تھی۔ تاہم براڈ نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا جس کے بعد اس معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں رہی ۔براڈ پر آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹل بورو اور رچرڈ آئلنگ ورتھ ، تھرڈ امپائر مائیکل گوگ اور چوتھے امپائر اسٹیو او شگناسی نے چارج کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کرس براڈ کے میچ ریفری رہتے ہوئے اسٹورٹ براڈ نے اپنی 500 ویں وکٹ حاصل کی تھی ۔