تیسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کے بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز ہی بنا سکی تھی لیکن اس کے گیند بازوں نے اسکور کا بہترین انداز میں دفاع کیا۔
سری لنکا کی جانب سے اوشادا فرنانڈو نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 48 گیندوں میں 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 789 رنز کی اننگ کھیلی، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عماد وسیم اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلی گیند پر فخر زمان پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد بابر اعظم اور حارث سہیل نے دوسرے وکٹ کے لیے 76 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔
بابر اعظم نے سست اننگ کھیلی اور 32 گیندوں میں 27 رنز جبکہ حارث نے 50 گیندوں میں 52 رنز بنائے۔
ان دونوں کے درمیان پارٹنرشپ انتہائی سست رفتاررہی جبکہ اس کے بلے باز بھی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے اور مقررہ 20 اوورز میں پوری ٹیم 6 وکٹ پر 134 رنز ہی بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے وانندو ہسارنگا نے تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ لاہیرو کمارا نے دو اور کسون رجیتھا نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔